جکارتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیاء کے جزیرے بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے کم از کم تین افراد ہلاک اور سات زخمی اور دس لاپتہ ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ میں کئی گھر مٹی کے تودے میں دب گئے جب کہ سڑکوں پر دراڑیں پڑنے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔