حکومت نالائقی ماضی کی حکومت پر ڈال کر حقائق چھپا نہیں سکتی، مفتاح اسماعیل ہمارے دور میں پاکستان اناج میں خودکفیل تھا، چینی اور گندم ضروریات سے زیادہ پیدا ہورہی تھی

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری ماضی کی حکومت پر ڈالنے کے حکومتی دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا حکومت اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی ماضی کی حکومت پر ڈال کر حقائق چھپا نہیں سکتی کیا مسلم لیگ (ن)نے روپے کی قدر 60 فیصد کم کرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کے لئے کہا تھاکیا پی ٹی آئی کے وزیروں کو علم نہیں کہ تین بڑے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں میں سے دو وفاق اور ایک پنجاب حکومت کی ملکیت ہے 3600 میگاواٹ بجلی بنانے والے بھیکی، بلوکی اورحویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کا کرایہ حکومت کو جارہا ہے گیارہ سو پاور پلانٹ کناپ پاورپلانٹ بھی حکومت کا اپنا ہے یہ حقیقت پی ٹی آئی کو کیا معلوم نہیں کہ یہ کرایہ خود حکومت کی جیب میں جارہا ہے؟؟2018 میں پاور پلانٹس کا کرایہ 470 ارب متعین تھا، آج 700 ارب دینا پڑرہا ہے تو ڈالر کی قیمت بڑھانے والے ذمہ دار ہیں پی ٹی آئی یہ عام فہم بات سمجھنے سے بھی قاصر ہے کہ جب بجلی کی پیداوار دوگنا ہوجائے تو کرائے میں معمولی اضافہ ہونا فطری امر ہے پی ٹی آئی نے بجلی کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے، تو کیا یہ ہم نے کہا تھا کہ قیمت بڑھائیں؟ہمارے دور میں پاکستان اناج میں خودکفیل تھا، چینی اور گندم ملکی ضروریات سے زیادہ پیدا ہورہی تھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں چینی اور گندم وافر تھی، اس لئے برآمد بھی ہورہی تھی پی ٹی آئی کے دور میں تو ملک فوڈ سکیورٹی کے خطرات سے دوچار ہے، گندم، چینی اورکپاس باہر سے منگوانی پڑ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...