متبادل توانائی پالیسی‘ پارلیمان میں ووٹنگ کرائیں‘ مراد شاہ کا صدر‘ وزیراعظم کو خط 

 کراچی (نیٹ نیوز)  مشترکہ مفادات کونسل کا ایک اور فیصلہ پارلیمنٹ میں چیلنج ہوگیا۔ سندھ حکومت نے متبادل توانائی کی نئی پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر ووٹنگ کی درخواست کردی۔  آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت سندھ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نئی پالیسی صوبوں پر زبردستی نہیں تھوپی جا سکتی۔ ہائیڈل پاور کو متبادل توانائی پالیسی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں ردوبدل کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے  خط میں سندھ میں جاری لوڈ شیڈنگ کا بھی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ کے لوگ بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں۔ بجلی کی پیداوار اور متبادل توانائی پالیسی میں قومی ضرورتوں کا غلط تعین کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...