لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں۔ گذشتہ روز لاہور سے مزید ڈینگی کے 319 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی 42 جبکہ اٹک اور اوکاڑہ سے 6 چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہاولنگر، فیصل آباد اور ننکانہ صاحب سے 4 چار جبکہ گجرانوالہ اور سرگودھا سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان، قصور اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے 6,189 اب تک لاہور سے ڈینگی کے 4,539 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال صوبہ بھر سے اب تک ڈینگی سے 18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,506 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 673 مریض زیرعلاج ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 833 مریض داخل ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کیلئے 3,286 بستر مختص ہیں۔ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 433,411 ان ڈور 99,575 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، گذشتہ روز پنجاب بھر میں 2,070 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز لاہور میں 1,172 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ہے۔