سیالکوٹ/ گوجرہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ مکہ ٹاؤن کے غلام سرور کا بیٹا محمد صہیب قرآن پاک حفظ کر رہا تھا کہ مدرسہ کے قاری سمیع اللہ نے سبق یاد نہ ہونے پر آہنی پائپوں سے معصوم بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ بچے کے والدین نے پولیس کو رپورٹ کر دی لیکن تاحال انصاف نہیں دیا گیا۔ گوجرہ سے نامہ نگار کے مطابق شادمان پارک کے محمد اشرف کا 8سالہ بیٹا ایان علی محلہ ہائوسنگ کالونی کے ایک پرائیویٹ سکول میں تیسری جماعت کا طالب ہے۔ جس کو سکول پرنسپل عرفان صفدر نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اس دوران بچے کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ٹیچر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سیالکوٹ: قاری‘ گوجرہ میں پرنسپل کا کمسن بچوں پر بہیمانہ تشدد
Oct 17, 2021