خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بڑھتی شرح تشویشناک: چیف جسٹس

لاہور(اپنے نامہ نگار سے+سٹی رپورٹر  )چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنک ربن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسرکے علاج کے لیے طبی سہولتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صحت مند خواتین سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ملکی آئین خواتین کے لیے تمام بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ تقریب سے پنک ربن ارگنائزیشن کے عہدیداران اور طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے نوے ہزار نئے کیس سامنے آتے ہیں جبکہ چالیس ہزار خواتین بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث انتقال کر جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...