وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف بتانے کیلئے وفاق کو مہلت

Oct 17, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف بتانے کے لیے وفاق کو مہلت دیدی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے حکومتی اپیل پر سماعت کیتحریری حکم نامہ میں عدالت کاکہناہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی معاونت کے لیے مزید وقت مانگا،عدالت 11 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ تحائف کیس کی سماعت کرے گی۔واضع رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم چیلنج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں