کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی میں مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہئے طاقتور کا احتساب نہ ہوا تو قوم پستی کی طرف جائے گی کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ملکیت کے قانون پر بل لائے تو وکلاء نے مخالفت کی کہ کیا کم ہو جائیں گے چاہے جتنی مخالفت ہو مجھے پروا نہیں میں حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا چاہے کوئی کچھ بھی کر لے فوجداری نظام عدل میں اصلاحات کرکے جا رہے ہیں اصلاحات کے بعد 9 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ ہو سکے گا پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے چاہتے ہیں ایس ایچ او کم از کم بی اے ہو اس کیلئے قانون سازی بھی کر رہے ہیں ۔ رول آف لا کا بنیادی مقصد انصاف سب کیلئے برابر ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا اور ریفارمز پر سب سے زیادہ مزاحمت وکلاء کرتے ہیں اداروں کا احترام سب پر لازم ہے فیصلے کرنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے۔
نظام عدل میں اصلاحات پر زیادہ مزاحمت وکلاء کرتے ہیں: فروغ نسیم
Oct 17, 2021