ورلڈ فوڈ ڈے پر جنوبی پنجاب میںآگاہی واکس


ملتان(خصوصی رپورٹر) ورلڈ فوڈ ڈے بہتر پیداوار، بھرپور غذائیت،بہتر ماحول اور بہتر زندگی کے تھیم سے منایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر خوراک کے عالمی دن کے موقع پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹرز آپریشنز کی سربراہی میں واک اور فلیگ مارچ کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ آفس ملتان میں بھی خوراک کے عالمی دن کے موقع پر فوڈ اتھارٹی اور دیگر اداروں کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن