لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جدون کے ساتھی ملزم وسیم کی درخواست ضمانت پر18 اکتوبر کو وکلا ء کو بحث کیلئے طلب کر لیا ہے ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے مائرہ قتل کیس کا چالان پیش کر دیا ہے،ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ، نہ قتل کا لگایا گیا الزام ثابت کیا گیا ہے، فیصلے سے پہلے ملزم کو غیر معینہ مدت کیلیے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ہے، ملزم کو ذاتی رنجش اور شک کی بنا پر مقدمے نامزد کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہائی کا حکم صادر کیا جائے۔
مائرہ قتل کیس ‘مرکزی ملزم وسیم کی درخواست ضمانت پر وکلاء بحث کیلئے طلب
Oct 17, 2021