لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے سودی معیشت کے خاتمے کے لیے کچھ نہیںکیا۔ بلکہ الٹا آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی میں ہوشر بااضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ پٹرول، بجلی،گھی، ایل پی جی سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ تبدیلی سرکار کو ووٹ دینے والے اور سپورٹ کرنیوالے دونوں ہی پریشان ہیں۔ دوسری جانب جاوید قصوری کی صاحبزادی عائشہ جبیں نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانات میں سائنس گروپ میں 1100میں سے 1100نمبر حاصل کئے ہیں۔
سودی معیشت کے خاتمے کیلئے کچھ نہیںکیا: جاوید قصوری
Oct 17, 2021