لاہور (سپورٹس رپورٹر ) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کامران اکمل اور عبدالرزاق ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں کامران اکمل اور عبدالرزاق کے درمیان جھڑپ ہوگئی، عبدالرزاق کے اس رویے کی وجہ سینئر کھلاڑی ٹیم چھوڑکر جارہے تھے۔ عبدالرزاق اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان دو بار تلخ کلامی ہوئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کامران اکمل کو ساڑھے 4 گھنٹوں تک منایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالرزاق نے کامران اکمل کو قائد اعظم ٹرافی کی ٹیم سے بھی باہر کردیا۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2011ء کے میچ میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے تھے، کامران کمل نے عبدالرزاق کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔رزاق کا کہنا تھا کہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب اختر کی گیند پر کامران اکمل نے کیوی بلے باز روس ٹیلر کے دو کیچ جان بوجھ کر چھوڑے تھے۔ سری لنکا کے میدان پالی کیلے میں آخری اوور کرنے کیلئے کوئی تیار نہ تھا ،شاہد آفریدی فاسٹ بائولر شعیب اختر سے بائولنگ کرانے کے حق میں نہیں تھے ،عمر گل کے 10 اوورز پورے ہوچکے تھے جس کے باعث مجبوراً مجھے 49 واں اوور کروایا گیا حالانکہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور نہیں کرارہا تھا جس کے باعث میرے آخری اوور میں 19 رنز بن گئے تھے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کہ عبدالرزاق بھائی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھیں، یہاں جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھا کر کہہ دیتا ہے، انہیں ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ‘ کامران اکمل ‘ عبدالرزاق کے درمیان جھڑپوں کا انکشاف
Oct 17, 2021