حکومتی کسان دشمن پالیسیوں سے شعبہ زراعت تباہ ہو چکا:رحمت اللہ منہیس

Oct 17, 2021

سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغلکے درجنوں کسانوں کا قافلہ چوہدری رحمت اللہ منہیس،زین العابدین ،چوہدری ممتاز کمبوہ،احمد جمال کی قیادت میں لاہور کیلئے روانہ ہوا ۔ کسانوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ  اٹھا رکھے تھے۔ کسانوں نے تیل ،کھادیں اور دیگر زرعی مداخل مہنگے کرنے پر نعرے بازی کی۔قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے کسان بورڈ قصور کے رہنما رحمت اللہ منہیس اور سردار امجد مختار ڈوگر نے کہا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں نے زراعت پیشہ افراد کی زرعی معیشت تباہ کر دی ہے اور دوسری طرف شوگر ملیں کسانوں کے کروڑوں روپے دبائے ہوئے ہیں۔ شوگر ملیں نہ چلنے سے کسانوں کی گنے کی فصل کھیتوں میں کھڑی ہے مگر حکومت شوگر مل مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔ حکومت بند کمرے میں خوشامدی کسانوں کو بلا کر شوگر مل مافیاکے حق میںکسان دشمن فیصلے کرنے جا رہی ہے ۔ کسانوں نے اعلان کیا کہ کسان بورڈ پاکستان نے ہمیشہ کسانوں کی ترجمانی کی ہے۔ دریں اثنا کسان بورڈ بھائی پھیرو کے رہنما احمد جمال نے کہا کہ یکم نومبر کو ملیں نہ چلائی گئیں اور گنے کاریٹ تین سو روپے فی من نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔

مزیدخبریں