قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘پھلوں،سبزیوں کی قیمتوں اور بولی کے عمل کاجائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی میں ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو بھی چیک کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائز ہ لیا۔