شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی شیخوپورہ نے بھی شدید احتجاج کیا جس میں ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر ، چوہدری خالق عزیز مت ورک، رانا ممتاز محمود مون خان، حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ ،سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی ، عثمان نثار پنوں، چوہدری لطیف احسن پنوں ایڈووکیٹ، اشرف منہاس،محمد اسلم بھٹی، ارمغان خالد، آصف خان ، رانا اکرم ناز، افتخار احمد بھٹی، ڈاکٹر قیصر امین رانا، اظہر محمود ورک، سید اطہر حسین شاہ، اشرف خیال ، امجد شکیل راہی ،جاوید روپالی، رائے سکندر حیات کھرل، چوہدری سردار علی آصف ، رائے اکمل بھٹی، سید عضب بخاری، رانا الیاس، شہزاد جٹ، ارشاد بیگم ، عشرت بیگم سمیت مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت ، اس موقع پر خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے، آئے روز حکومت مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام کو زندہ درگور کررہی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ ہر ماہ بڑھائے جارہے ہیں ، عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ، ادویات کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں جس کے باعث غریب شہری علاج سے قاصر اور ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہیں۔
مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنادی :مقررین
Oct 17, 2021