دوحہ(پی پی آئی)افغانستان کی خاتون فٹ بال ٹیم، ایتھلیٹس اور ان کے اہل خانہ بحفاظت دوحہ پہنچ گئے۔عالمی میڈیاکے مطابق قطری ایئرلائن کے ذریعے کابل سے 357 مسافر دوحہ پہنچے ہیں۔ ان مسافروں میں خواتین فٹ بال ٹیم اور خواتین ایتھلیٹس کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔خواتین فٹبالرز اور ایتھلیٹس کی افغانستان سے انخلا میں فیفا اور قطر نے اہم کردار ادا کیا۔ان کھلاڑیوں کو اب دوحہ میں افغان پناہ گزینوں کے مختص ایک کمپائونڈ میں رکھا گیا ہے۔