سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنانکا فیصلہ

نئی دہلی (پی پی آئی )سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کیمطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ راہول ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ راہول ڈریوڈ گزشتہ 6 سال سے بھارت کی اے ٹیم اور انڈر 19 کے سیٹ اپ کے انچارج ہیں۔راہول ڈریوڈ کو کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 تک کے لیے کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔راہول ڈریوڈ سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن