کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز سینیٹر عبدالحسیب خان کے گھر پر پاکستان کوایٹمی قوت بنانے میں ناقابل فراموش اور اہم ترین کردار ادا کرنے والے محسن پاکستان و اسلامی دنیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی بلندی درجات اور کامل مغفرت کیلئے دعائیے تقریب کاانعقاد کیا گیا ‘ تقریب میں ’’ہم پاکستان‘‘ کے وفد میں سینئر صحافی آغا مسعود حسین‘ آصف رفیق‘ غلام مصطفی دیگر شرکاء میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنی والی ملک کی نامور معزز شخصیات جن میںسینیٹر عبدالحسیب خان‘ عارف حبیب‘ سردار یاسین ملک‘ انڈس فارما کے زاہد سعید‘ خالد تواب‘ پروفیسر ڈاکٹر اظہر عابد‘ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل‘ کاٹی کے سابق صدر عمر ریحان ودیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
محسن پاکستان کی رحلت‘ ناقابل تلافی نقصان ہے‘ سینیٹر عبدالحسیب خان
Oct 17, 2021