شکار پور : کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد قتل ، ملزم فرار

شکارپور(نامہ نگار) سیاہ کاری کے الزام میں دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سلطان کوٹ کی حدود گاؤں شہزادو عیسانی میں ملزم نصراللہ عیسانی نے کارو کاری کا الزام لگاکر اپنی اہلیہ 23سالہ ثمینہ اور اس کے مبینہ آشنا 26سالہ علی دوست عرف پپو ولد بشیر عیسانی کو گولیاں مارکر قتل کردیا. ملزم قتل کی واردات کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا. جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا. جہاں سے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد انہیں ورثاء  کے حوالے کیا گیا. لاشیں گھروں میں پہنچنے پر گھروں میں کہرام بپا ہوگیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...