پنڈی بھٹیاں: گندا پانی سڑکوں پر  بہنے لگا، سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں

پنڈی بھٹیاں(نما ئندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کا عملہ نالوں کی صفائی نہیں کرتا جس سے نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا اورسڑکیں تباہ ہو رہی ہیں خصوصاً حسن پورہ کے قریب مصطفیٰ روڈ لاھور روڈ پر دلیکی کے قریب اور حافظ آباد روڈ پر نلکہ اسٹاپ کے قریب ھر وقت گندا پانی جمع رہتاہے جس سے سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑ چکے جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور آئے روز حادثات بھی ہورہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر افسروں کی ملی بھگت سے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جس سے صفائی کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ۔ شہری حلقوں نے نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن