شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، محنت کش و مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے جاری حکومتی جدوجہد کے ثمرات قوم کو واضح طور پر میسر ہیں جن سے عام آدمی کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے، سیاسی بیروزگار وں کے سارے جتن اصل میں کرپٹ قیادت کو احتساب کے عمل سے بچانے کیلئے ہیں ملک کے اربوں کھربوں لوٹنے والے جمہوری حقوق کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے، ملک معاشی طو رپر درست سمت گامزن ہے۔