دنیامیں تیل اور گیس کی قیمت بڑھ جائے تو پاکستان میں اوپر جائے گا:  فواد چودھری

Oct 17, 2021 | 12:22

ویب ڈیسک

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سےعلیحدہ سیارے پر ہوں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سےعلیحدہ سیارے پر ہوں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیامیں تیل اور گیس کی قیمت بڑھ جائے تو پاکستان میں اوپر جائے گا۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ کل قیمتیں کم ہو جائیں تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹرزورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

دنیامیں تیل اور گیس کی قیمت بڑھ جائے تو پاکستان میں اوپر جائے گا۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ کل قیمتیں کم ہو جائیں تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹرزورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

مزیدخبریں