حیدر آباد (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست حیدر آباد میں ہندو انتہا پسندوں نے ایودھیہ کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی اور تاریخی قطب شاہی مسجد کے احاطے میں بت رکھ دئیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہندو انتہا پسندوں کو رکاوٹیں توڑ کر مسجد کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انتہا پسندوں نے مسجد کے احاطے میں بت رکھ کر مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ خیال رہے کہ مطابق قطب شاہی مسجد 17ویں صدی میں بنائی گئی تھی اور حیدر آباد میں مسلمانوں کے عظیم ماضی کی نشانی ہے۔