ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ہو گیا۔علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا واقعہ ملتان کے علاقے ٹاٹے پور میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر ووٹ ڈلوانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور اس دوران ان کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔علی موسیٰ گیلانی کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی کی ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پر خواتین کے پولنگ اسٹینش پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ملتان ضمنی الیکشن: علی موسیٰ گیلانی کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا، ویڈیو وائرل
Oct 17, 2022