این اے 237 میں پی پی‘ پولیس اہلکار دھاندلی میں مصروف رہے: عمران اسماعیل

Oct 17, 2022


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این اے 237 میں دھاندلی کے کئی واقعات سامنے آئے، پیپلز پارٹی اور پولیس دونوں ملکر دھاندلی میں مصروف رہے۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن صرف بیانات تک محدود ہے، ای سی پی کی زبان اور نوٹس دونوں حکمران جماعت کے لیے ناکارہ ہیں، الیکشن کمشن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن کی کوشش ہے اپنے کمشن والے امیدوار کو کامیاب کرائیں، ہر انتخابات میں الیکشن کمشن بے بس اور ناکام نظرآتا ہے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات ایک خواب ہیں، تمام تر سازشوں ملی بھگت سے دھاندلی کے باوجود ہم جیت رہے ہیں۔

مزیدخبریں