اہل ایمان کا اصل سرمایہ عشق الٰہی‘ محبت رسول ہے: زبیر احمد ظہیر

Oct 17, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ اہلِ ایمان کا اصل سرمایہ عشقِ الٰہی اور محبتِ رسول ہے۔ پوری انسانیت پر سب سے زیادہ احسان پیغمبر اسلام کے ہیں۔ آپ رحمۃ للعالمین ہیں۔ آپ بلا تخصیص مذہب وملت پوری دنیا کے غریبوں، مظلوموں، یتیموں، بیواؤں اور کمزوروں کے لئے باعث رحمت ثابت ہوئے۔ وہ آج مرکزی جامع مسجد توحید مصطفے'آباد للیانی میں محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ احسان الٰہی ظہیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حضورؐ  اپنے عملی کردار و اخلاق اور سیرت سے سراپا شفقت و محبت بنے۔ آپ داعی امن و سلامتی اور بانی اتحاد و اخوت بن کر سامنے آئے۔ مسلمانوں کے لیے اپنی ناکامیوں سے نجات اور تمام کامیابیوں کے حصول کا راستہ صرف اور صرف اطاعتِ رسول ہے۔

مزیدخبریں