اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دوروزہ وقفے کے (آج) دوبارہ ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کریں گے جس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلائو نوٹس پیش کئے جائیں گے جبکہ ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق بحث بھی جاری رہے گی ، سینٹ کا اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔پینل آف چیئرمین نے 10اکتوبر کو ہونے والا اجلاس کورم کی نشاندہی کی وجہ سے 11اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا تھا تاہم سپیکر محمد سبطین خان نے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی دوبارہ نشست کے انعقاد میں17اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔