اسلام آباد(نا مہ نگار)بر طانیہ سے فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ آج نیب راولپنڈی میں پیش ہو ں گے،نیب راولپنڈی کی طرف سے سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کو آج دن گیارہ بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میلوڈی اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیرداخلہ بریگیڈیئر ر اعجاز شاہ کو آج دو بجے طلب کیا گیا ہے ۔نیب دونوں رہنمائو ں سے بر طانیہ سے فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔