لاہور (نامہ نگار) شیراکوٹ میں 750روپے ادھار رقم واپس مانگنے پر اوباش نوجوان نے تشدد کر کے دکاندار کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 22 سالہ محمد اقبال نے شیراکوٹ کے علاقے میں جنرل سٹور بنا رکھا تھا جبکہ نوجوان عثمان خان قریب ہی ایک دکان پر سیلز مین کا کام کرتا تھا۔ محمد اقبال نے عثمان کو 750روپے ادھار دے رکھے تھے۔ رقم واپسی کے تقاضے پر محمد اقبال اور عثمان خان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ جس پرعثمان نے مکے مار کر اقبال کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم عثمان خان کو گرفتار کر کے مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دکاندار قتل