اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران10 ہزار 396 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے46 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔