جوہری پروگرام پر جو بائیڈن کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے‘سعد رفیق 


لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر بائیڈن کا بیان غلط، غیر منطقی اور غیر ذمے دارانہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکی صدر جو بائیڈن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دار جوہری طاقت کی طرح رویہ رکھا، ہمارے پاس محفوظ ترین ایٹمی کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے۔سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ جنگجو ریاستیں امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا، دو طرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن