اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ملک میں تین صوبوں کے قومی اسمبلی کے 8اور پنجاب اسمبلی کے 3حلقوں پر ضمنی انتخابات کے آئندہ سیاسی منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ،عمران خان کے ملک میں فوری عام انتخابات کے مطالبے میں مزید شدت آئے گی ۔اگرچہ ضمنی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کی جیتی ہو ئی نشستوں پر ہی ہوئے ہیں لیکن عمران خان کی جیت نے جہاںپاکستان تحریک انصاف کو اخلاقی حاصل ہوئی ہے وہیں عمران خان کے کے ملک میں انتخابات کے مطالبے کو بھی تقویت ملی ہے ،عمران خان اپنی وزارت عظمیٰ سے جانے کے بعد سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے لے کر مسلسل ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں ،انتخابات جیتنے کے بعد عمران خان اسمبلی جا نے کے قائل نہیں ہیں لیکن ان انتخابات میں فتح کے بعد ان کی عوامی مقبولیت کا دعوٰی سچ ثابت ہو اہے اور اب ان کے ملک میں فوری انتکابات کے مطالبے میں مزید شدت آئے گی کیونکہ اب نہیں یقین ہو گیا ہے کہ عوام کی حمایت انہیں حاصل ہے دوسری جانب ضمنی انتخابات کے نتائج سے پی ڈی ایم دبائو کا شکار ہو گی خاص طور پر پنجاب کے نتائج پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن)کاسیاسی میدان میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)سے ہی ہیاور آئندہ انتخابات میں یہی دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی ۔
ضمنی انتخابات کے آئندہ سیاسی منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے
Oct 17, 2022