بجلی کی قلت میں ہمیشہ صنعت کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے:چوہدری نواز

Oct 17, 2022


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)  سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن ،سابق صدر ایف سی سی آئی چوہدری محمد نوازنے اپیل کی ہے کہ صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے تاکہ برآمدی اہداف کو بروقت پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمزور معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ بجلی کی قلت کی صورت میں ہمیشہ صنعت کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔گیس اور بجلی کسی بھی صنعت کی لائف لائن ہیں جس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ کم از کم دو شفٹوں کیلئے ان کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ برآمدی آرڈرز بروقت مکمل ہو سکیں۔ کوئی بھی پالیسی فیصلہ لینے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تو تاجر برادری اس نازک بحران میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں