رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )ریلوئے حکام نے 15اکتوبر سے رائے ونڈ تا لاہور کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔ قبل ازیں لاہور کا کرایہ 200روپے تھا جو چند دن قبل 250روپے کردیا گیا تھا ایک ہفتے میں کرایوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسکو بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا جس سے رائے ونڈ سے لاہور جانیوالی سینکڑوں جماعتوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں دوسری جانب مقامی تاجر برادری بھی بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کے ذریعے زیادہ سفر کرتی ہے۔ کرایوں میں ہوشربا اضافہ سے تاجر برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔