سکاٹ لینڈ (نیٹ نیوز) عام طور پر کسی طیارے کا سفر 30 منٹ کا تو ہوتا ہی ہے مگر دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ دنگ کر دینے والا ہے۔ سکاٹ لینڈ کے جزیرے ویس ٹرے سے پاپا ویس ٹرے کے درمیان چلنے والی پرواز محض 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کی اس پرواز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز قرار دیا ہے۔ 8 نشستوں والے طیارے کی پرواز کا باضابطہ وقت تو 2 منٹ ہے مگر ہوا کا بہاؤ موزوں ہو تو یہ فاصلہ محض 47 سیکنڈ میں بھی طے ہوجاتا ہے۔