چین تسلط یا توسیع پسندی کی کبھی کوشش نہیں کرے گا، شی جن پھنگ


بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں کہا ہے کہ چین کبھی بھی تسلط حاصل کرنے یا توسیع پسندی کی کوشش نہیں کرے گا۔ اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہر قسم کی بالادستی اور تسلط کی سیاست، سرد جنگ ذہنیت، دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت اور دوہرے معیار کی مخالفت پر سختی سے قائم ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امن کی ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس نے ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر مختلف امور بارے اپنا مﺅ قف اور پالیسی اپنائی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو بدعنوانیوں کے خلاف لڑائی میں زبردست کامیابیاں ملی ہیں اور ان کامیابیوں کو مستحکم کیا گیا ہے جماعت ، ملک اور فوج میں پوشیدہ سنگین خطرات کو دور کردیا گیا ہے۔ اپنے مقاصد کے مضبوط احساس کے سبب ہم نے 1 ارب 40 کروڑ افراد کو نقصان سے بچانے کیلئے چند ہزار کا احتساب کرنے اور اپنی جماعت کو ان تمام برائیوں سے پاک کرنے کا عزم کیا۔ شی نے کہاکہ نے "شیروں کو باہر نکالنے" مکھیاں اڑانے اور "لومڑیوں کا شکار کرنے" سمیت ہرقسم کے بدعنوان اہلکاروں کو سزا دینے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ عرصہ دراز سے بے قابوغیرصحت مند انہ رجحانات ختم کئے گئےجو برسوں سے پریشان کررہے تھے۔ عروج وزوال کی تاریخی گردش سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ اس کا جواب " خود اصلاح" ہے۔ بدعنوانی سے لڑنا خود کی اصلاح کاسب سے مشکل کام ہے۔ایک منٹ کے لیے بھی کبھی آرام نہیں کرنا چاہیے۔ کرپشن کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چا ہیے۔ شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ملک کو ہراعتبار سے جدید سوشلسٹ بنانے کے لئے 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ متعین اہداف اور پیپلزآرمڈ فورسزکو عالمی معیار کے تحت ڈھالنا اسٹریٹجک کام ہیں۔ ہم پیپلزآرمڈ فورسز میں جماعت کو مضبوط کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ہمیشہ جماعت کے حکم کی تعمیل کرے گی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ پیپلزآرمڈ فورسز میں جماعت کی تنظیموں کو مضبوط کرے گی۔فوج کے سیاسی کام میں بہتری کے لئے ادارے قائم کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن