اسلام آباد (نا مہ نگار )سلیمان خیل قبائل موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر امریکی تنقید غلط اور بے بنیاد پر اپیگنڈا ہے ،عالمی اداروں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو جوہری تحفظ کے حوالے سے محفوظ ترین قرار دیا ہے ،یہاں سے جاری اپنے بیان میں مولانا ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا کہ امریکہ خود دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے انسانیت کے خلاف مہلک ایٹمی ہتھیار استعما ل کیا اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کا سبب بنا،پاکستانی عوام اپنے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سب سے زیادہ محفوظ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنے بیان پر پاکستان سے معافی مانگیں پاکستان کے 22کروڑ عوام امریکی صدر کے بیان کہ نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے یکسر مسترد کرتے ہیں ،ہمارا ایٹمی پروگرام امریکہ سمیت استعماری قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور اس کے خلاف عالمی سازشیں جاری ہیں لیکن پاکستان کے عوام ان سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے ۔کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔
سلیمان خیل قبائل