بصارت سے محروم افراد  کے عالمی دن پر آگاہی واک

Oct 17, 2022


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن عبدالستار اور چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا، ڈائریکٹر ٹیوٹا رانا محسن ندیم، پریذیڈنٹ ایلیا کیئر فاؤنڈیشن سیدہ نادیہ کامران رضا، تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی لوگ بھی شریک تھے جنہوں نے مختلف عبارتوں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ واک میں بصارت سے محروم افراد کے حقوق بارے شعور بیدار کرنے کے لئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بصارت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اس وقت نابینا افراد کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے جن میں نصف سے زائد پیدائشی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔

مزیدخبریں