سوات ، کالام تا مہوڈنڈ جھیل روڈ بحال،سیاحوں کی آمد سے رونق بڑھ گئی

Oct 17, 2022


سوات (نامہ نگار)سوات کے سیاحتی علاقے کالام تا مہوڈنڈ جھیل روڈ بحال ہونے کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوکر علاقے کی رونق بڑھ گئی، ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے سیاحتی علاقوںکی اکثریتی سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہنے کی وجہ سے آمدورفت کے ذرائع نہ ہونے سے سیاحوں کی آمد ختم ہوکر رہ گئی تھی تاہم مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد سے عارضی راستوں کی تعمیر سے آمدورفت میں آسانی پید ا ہوگئی ہے اورگزشتہ روز کالام کے سیاحتی علاقوں پلوگا آب شار، فلک سیر اور مہوڈنڈ جھیل کے علاقوںمیں ملک کے مختلف علاقوںسے سیاح پہنچ گئے جس سے ان علاقوںکی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، علاقے کی لوگوںنے حکومت کوسیلاب سے متاثرہ سڑکیں فوری تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سیاحوںکو ان خوبصورت علاقوںمیں آنے کیلئے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔ 
 رونق بڑھ گئی

مزیدخبریں