کراچی(این این آئی)ڈینٹل کلینک پر حملے میں ملوث مبینہ دہشتگرد کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ اس کا کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشتگرد اور سربراہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینٹل کلینک پر حملے میں ملوث مبینہ دہشتگرد سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہونے لگی، ملزم وقار احمد خشک طویل عرصے سے نوکری کی تلاش میں تھا، شاہ لطیف ٹائون میں گھر لے رکھا تھا، ملزم کا کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشتگرد اور سربراہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا، آبائی تعلق دادو سے ہے۔واردات کے لئے ملزم اور اس کے ساتھی کو رقم بھی فراہم کی گئی، ڈینٹل کلینک پر حملے کی ہدایات بیرون ملک سے دی گئیں، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل شاہ لطیف ٹائون کے مکان میں چھپائی گئی، واردات میں سہولت کاری کے لئے 5 افراد کی ٹیم بنائی گئی، موٹر سائیکل یونس نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ملزم وقار کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، واردات کے دوران ملزم اور اس کا ساتھی باری باری موٹر سائیکل چلاتے رہے، ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
کرا چی ، ڈینٹل کلینک پر حملے کی ہدا یت بیرون ملک سے دی گئی
Oct 17, 2022