پولنگ بہتر طریقے سے ہو ئی ، بدمعا شی برادشت نہیں کی جا ئیگی ، الیکشن کمشز سندھ


کراچی (این این آئی) صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے این اے 239 کے دورے میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا مکمل کنٹرول ہے۔ ہم ویسے بھی امن و امان برقرار رکھیں گے۔ کسی سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس سربراہ بھی موجود ہیں۔ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں۔ ہر ایک کے ساتھ میرا رابطہ ہے۔ وزرا کے دورے اور ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔رینجرز اور پولیس کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں۔ پولنگ کا عمل بہتر طریقے سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔چیف سیکرٹری نے سخت ہدایات دی ہیں۔ موبائل پر مکمل پابندی ہے، کسی کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔پولنگ کا عمل وقت پر شروع ہو گیا ہے۔میڈیا سے گزارش ہے کہ تصدیق شدہ خبریں نشر کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات پرامن ماحول میں کرانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے تمام انتظامات مکمل کیے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ پولیس کے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ پولنگ کا عمل اچھا ہے۔رینجرز نیبھی ہمارے ساتھ تعاون کیاہے۔ سندھ میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ اگر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی تو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پولیس کی نفری واپس بلائی جائے گی۔ پولیس کی کم نفری کا مسئلہ ہے لیکن ہم اس کا انتظام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن