وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کل وڈھ خضدار پہنچیں گے


خضدار ( نامہ نگار )وزیر اعظم پاکستان کل ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کراچی سے دیگر وفاقی  وزرا ء کے ساتھ وڈھ پہنچیں گے۔ اس موقع پر وہ بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل سے ان کے چچا میر مہر اللہ مینگل مرحوم  کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ وڈھ کے لئے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی و دیگر انتظامات کے نگرانی کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان خضدار میں موجود ہیں ، کمشنر قلات ڈویثرن داود خلجی ڈی آء جی قلات، رینج عمرانی ،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) الیاس کبزء ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار سید جاوید اقبال غرشین بھی وڈھ میں موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن