بزرگانِ دین کے آستانے رشد و ہدایت کے سر چشمے ہیں،پیر حسان حسیب الرحمن

Oct 17, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے اللہ کریم قرآن مجید میں حکم ارشاد فرما رہا ہے کہ مجھ تک پہنچنے کیلئے وسیلہ اختیار کرو۔حضور نبی کریم مخلوق کا تعلق خالق سے جوڑنے والے اور اللہ کریم کی جانب سب سے قوی، توانا، مضبوط اور اعلی وسیلہ ہیں۔ امت دین و دنیا میں سرخرو ہونے کیلئے اپنے کریم آقا کے دامانِ رحمت سے مضبوطی سے منسلک ہو جائے ۔ غلامی مصطفی ہم سے اِس چیز کی متقاصی ہے ہمارا وجود مخلوقِ خدا کیلئے راحت و آسانی کا باعث ہو، اِن خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ سالانہ عرس کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا جس میں پیر محمد نقیب الرحمن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا بزرگان ِ طریقت نے نہ صرف اپنی زندگیوں کو شریعت مطہرہ کے تابع کیا بلکہ اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا حضور نبی کریم کی غلامی و اتباع ہی دین و دنیا میں یقینی کامیابی کی ضامن ہے۔بزرگانِ دین کے آستانے رشد و ہدایت کے سر چشمے ہیں ۔ محفل میں ہزاروں کی تعداد میں شمعِ رسالت کے پروانوں، عوام الناس، علمائے کرام، مشائخ عظام اور نعت خوانان ِ عظام نے شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود وسلام کے بعدوطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اورمتاثرینِ سیلاب کی آباد کاری کیلئے خصوصی دعا پر ہوا۔
پیر حسان حسیب 

مزیدخبریں