مخالف امیدوار نے بجلی پولز  اور ٹرانسفر لگوائے،مہربانو قریشی


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ مخالف امیدوار نے حلقہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میپکو کے پولز اور ٹرانسفر لگوائے ۔ الیکشن  کمیشن کو تحفظات سے آگاہ کیا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ عوام کی  شکر گزار ہوں کہ وہ باہر نکلے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ  ان کے مخالف امیدوار نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ وفاقی محکموں کے ذریعے حلقہ میں ترقیاتی کام کرائے جاتے رھے۔  میپکو کے ذریعے کھمبے لگائے جاتے رہے رہے۔ الیکشن  کمشن کے سامنے شکایات رکھی گئی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کابیانیہ لے کر چل رہے ہیں۔اور یہ بیانیہ عوام میں مقبول ہے ۔

ای پیپر دی نیشن