معذور، معمر افراد ،دولہے ، باراتیوں نے ووٹ دیا

Oct 17, 2022


ملتان‘خانیوال  (سپیشل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی) ضمنی الیکشن این اے 157 کے سلسلے میں میں گزشتہ روز ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ حلقہ کا ایک بڑا حصہ دیہی علاقہ پر مشتمل تھا تو صبح سویرے ہی سے حلقہ میں گہما گہمی اپنے عروج پر دکھائی دی ۔ این اے 157 میں تین کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے  ایک معذور شخص محمد خالد اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن بھی پہنچ گیا۔ معذور شخص وئیل چیر پر پولیس اسٹیشن پہنچا۔ اس موقع پر معذور شخص محمد خالد کا کہنا تھا کہ وہ صبح 8 بجے سے ہں اپنے گھر سے ووٹ ڈالنے کے لیے روانہ ہوا ہے۔ ووٹ ڈالنا ایک قومی فریضہ ہے۔ ہر شخص کو اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے۔ بستی بوھڑ80سالہ عائشہ مائی بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ ووٹ ہر شہری کو ڈالنا چاہیے حلقہ میں تبدیلی کی خاطر ووٹ ڈالنے آئی ہو۔ اسی طرح ایک اور بزرگ 86 سالہ رانا محمد اسماعیل بھی حلقہ میں ووٹ ڈالنے پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  جب بھی الیکشن ہوں تو ہر شخص کو ووٹ ڈالنا چاہیے۔  یہ ہمارا قومی فرض ہے۔ ایک دولہا بارات سمیت پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنی بارات  دلہن کے گھر لیجانے  سے قبل وہ ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔ دولہا کی دیکھا دیکھی باراتی  بھی پیچھے نہ رہے اور وہ بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن داخل ہوگئے۔ دولہا محمد فیضان اپنی سجی سجائی  گاڑی سے نیچے اترا اور ووٹ ڈالنے کے بعد بارات لے کر  روانہ ہو گیا۔خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پی پی 209کے ہونے والے ضمنی انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کا جنونی سپورٹر برات لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا نوید نامی شخص دولہا نے کہاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹر ہے اور اپنے قائد کی والہانہ محبت میں پہلے ووٹ کاسٹ کروں گا پھر دلہن لینے جاؤں گا نوید کے ساتھ موجود باراتیوں نے بھی اپنی اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالے دوسری طرف معذور افراد نے بھی پولنگ کے عمل میں اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا او رمعذوری کو ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل میں حاوی نہیں ہونے دیا۔

مزیدخبریں