لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے اتائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گذشتہ چار ہفتوں کے دوران 30شہروں میں 415اتائیت کے اڈے سیل کر دئیے۔ کمشن کی ٹیموں نے 1,840علاجگاہوں پر چھاپے مارکر وہ415کاروبار بندکردئیے گئیجہاں پر اتائی کام کر رہے تھے۔دوسری جانب 137مراکز پر مستند معا لجین نے طبی سہولیات مہیا کرنا شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں 856 ایسی علاج گاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جہاں پر چھاپوں کے وقت مستند معا لجین موجود تھے۔