کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج کراچی میں ضمنی انتخابات کے موقع پر کھلے عام بدمعاشی کی ۔مختلف پولنگ اسٹیشز پر ایم پی ایز ، ایم این ایز اور کرمنل عناصر ہتھیار ساتھ لے کر غنڈہ گردی کرتے رہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ معصوم ووٹرز کو دھمکاتے اور ڈراتے رہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی سرعام دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے جلوسوں میں پولنگ عملے کو ہراساں کیا گیا، لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے۔ معصوم ووٹرز کو حراساں کرنا زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شکست کے خوف سے ہر حربہ استعمال کیا ۔ الیکشن کمیشن اور ادارے عمران خان اور ان کے حواریوں کی حرکتوں کا نوٹس لیں ۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدراور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلال غفار نے NA 237 میں عمران نازی کی یقینی شکست کے خوف سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔اتوارکوجاری بیان میںانہوں نے کہا کہ بدمعاشی اور بد تمیز ی تاریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے۔سلیم بلوچ پولنگ اسٹیشن میں بلال غفار کی غنڈہ گردی کی اطلاع کے بعد وہاں پہنچے۔