ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکومت تمام اکائیوں کیساتھ ملکر چلے: طاہر ڈوگر 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکومت تمام اکائیوں کیساتھ ملکر چلے۔ اہلسنت کے نظریات کا تحفظ ہر حال میں کرینگے، ملک میں آئین قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور کرتے رہینگے۔ انتہاپسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے انتہا پسندی کے کاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں، کرپشن کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان میں ہر دوسرا فرد غربت کی گرفت میں ہے،22کروڑ کی آبادی میں تقریباً11کروڑ عوام غربت کی نچلی ترین سطح پر زندگی گذار رہے ہیں۔حکمران غربت کم کرنے کی ڈفلی بجارہے ہیں عملی اقدامات دور تک نظر نہیں آرہے ہیں۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو تحفظ اور معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ملک کی عوام انتہاپسندی کو مستر د کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن