گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اسلام کے خلاف کوئی بھی عمل نا قابل قبول ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہیلتھ وے ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر سید عبدالقدیر فا روقی نے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ناچ گانے کے کلچر کی ہر گز اجاز ت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم کیا گیا مملکت خداداد پاکستان میں ناچ گانے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گے ناچ گانے کی فحش محفل روکنے پر ہم اور ہماری یوتھ نظریاتی اسلامی روایات کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کیخلاف فوری مقدمہ درج کیاجائے۔