شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطرناک اور جوہری ہتھیاروں کو غیر منظم قرار دینے والا بیان امریکی سازشی سوچ کا عکاس ہے حوس اقتدار میں مبتلا عمران خان جیسے لوگ جب نیوکلیئر پروگرام کو حکومتی ہاتھوں میں غیر محفوظ قرار دیں گے اور اپنی پاک فوج کو غدار جیسے القاب دیتے ہوئے پاک فوج کیخلاف مورچہ بندی کرےں گے ہر شعبے کو تقسیم کیلئے کوشاں ہو ں گے تو پھر فوجی مداخلتیںکرنےوالے لوگوں پر بم گرانے اور غیر انسانی پابندیاں لگانے والے امریکہ کو ایسی غلط بات کرنے کا مو قع ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر ریاض علوی، شہباز گجر ،فہد جمشید ،نصر اللہ خان ،محمد رفیق اور میاں عبدالحق بھی موجود تھے اختر ڈار نے کہا کہ دنیا میں انسانیت سوز مظالم میں بڑا کردار ادا کرنےوالا اور دنیا میں اسلحہ کی ڈور میں سر فہرست امریکہ سے اچھے تعلقات کے خواہاں اقتدار کے بھکاریوں کو اللہ کی ذات پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے امریکہ کو شٹ اپ کال دینی چاہئے ۔
امرےکہ کا بیان سازشی سوچ کا عکاس ہے: اختر اقبال ڈار
Oct 17, 2022